حکومت کا برما کے ہزاروں مسلمانوں کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرنے کا فیصلہ

May 29, 2023 | 18:35:PM

(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم برما کے مسلمانوں کو پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی حکومت کا برما کے ہزاروں مسلمانوں کیلئے بڑا فیصلہ، سعودی عرب میں مقیم برما کے مسلمانوں کو پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاسپورٹ سے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: چینی شہر شنگھائی میں 100 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سعودیہ ڈپٹی وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ پاکستان میں وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا، سعودی عرب میں مقیم برما کے مسلمانوں کے پاسپورٹ 2012 میں غیر موثر ہوگئے تھے، سعودی عرب میں مقیم برما کے مسلمانوں کو پاسپورٹ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، کابینہ ارکان نے برمی شہریوں کو پاکستان آنے سے روکنے کی مخالفت بھی کر دی۔

مزیدخبریں