(24 نیوز) بابائے قوم اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی لاہور کے زیرِ اہتمام ریلی کا انعقاد ہوا۔
ریڈ کریسنٹ سوسائٹی لاہور کے زیر اہتمام بابائے قوم قائدِ اعظم اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کا مقصد بابائے قوم اور افواجِ پاکستان کو بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا برما کے ہزاروں مسلمانوں کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کرنے کا فیصلہ
شرکاءنے نعرے لگائے کہ جناح ہاؤس پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے، شہداء ہمارا اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں۔
شرکاء نے اپنی افواج سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہمارے سر کا تاج ہے، ہم ایسے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ریلی میں موجود طالبات نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔