(24 نیوز)وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا افتتاح کرتے ہوئےخوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا اور لاڈلے کو مسلط کیا گیا , ساری زندگی اختلاف کیا لیکن عمران خان جیسا پاگل نہیں دیکھا۔"
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی شاہ خاور ٹاؤن والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 2 آمد ،جہاں انہوں نے فیتہ کاٹ کر ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔
وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ دوبارہ ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جارہاہے،ایک ایک پائی کو شفاف طریقے سے خرچ ہونا چاہیے ،آپ کی زمہ داری ہے کہ ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹایا گیا اور لاڈلے کو مسلط کیاگیا،چار سال کی تباہی کو واپس لانا مشکل ہے مگر روکنا ممکن ہے،جب بھی حکومت سنبھلتی ہے تو ایک شخص افرا تفری پیدا کردیتا تھا
لاڈلے کے سہولت کارعدلیہ میں موجود ہے ،اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اور تکبر و غرور کی سیاست دفن ہونے جارہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کےلیے مشکل وقت آتا ہے لیکن کوئی سیاسی لیڈر بالٹی منہ پر چڑھا کر نہیں پھرتا ،سیاسی لیڈر جان ہتھیلی پر رکھ کر پھرتا ہے،ہمارے سارے ساتھی جیل کاٹ کے آئے لیکن رو ئے نہیں ،چار سالوں میں ایک کیس بھی سچا ثابت نہیں کراسکیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا مشرف کے خلاف احتجاج کیا لیکن فوج کے خلاف تو احتجاج نہیں کیا ،عمران خان نے سیاست میں نفرت کا بیج بویا ہے ۔
سعد رفیق نے کہا کہ جب کسی کا گھر جلاؤ گے تو وہ پکڑے گا نہیں،پنڈی والا شیخ رشید کہاں ہے پتا ہی نہیں لیکن بڑی بڑھکیں مارنا ،اگر عمران خان گرفتاری دے دیتا تو آج یہ نوبت نا آتی ،کیا اسمبلیاں توڑنے کے لیے وجود میں آتی ہیں ،پچھلی مرتبہ اس کے استعفے سنبھال کررکھے اور واپس کردئیے اسکو سمجھ نہیں آئی ،خود اپنی حکومت توڑی اور بحران پیدا کیا ۔"
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کا مطلب ہے سارا سال الیکشن ہی کراتے ہیں ،جب مدت پوری ہوگی تو الیکشن ہوگا ایک ہی دن ہوگا۔"
انہوں نے کہا کہ "ساری زندگی اختلاف کیا لیکن عمران جیسا پاگل آدمی نہیں دیکھا۔"