ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

May 29, 2023 | 21:45:PM
ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔
ادھر خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چند مقامات پرژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا سے عمران خان کیلئے پریشان کن خبریں
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہرآباد، خوشاب،بہاولپورمیں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بہاولنگر، رحیم یار خان ،لیہ ، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بالائی و جنوبی پنجاب میں بعض مقا مات پر ژالہ باری متوقع ہے، چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، کوئٹہ،ژوب،بارکھان ،سبی ، چمن، پشین، نوشکی، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، قلات، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھرسندھ میں سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی، لاڑکانہ،میرپورخاص ، سانگھڑ ، تھرپارکر ، عمرکوٹ، کشمور، کراچی اور گردونواح میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چندمقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف سے کون کون جہانگیر ترین سے رابطے میں تھا؟ عون چودھری نے بھانڈا پھوڑ دیا