پی ٹی آئی گوجرانوالہ کے سینئر نائب صدر مستنصر ساہی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان 

May 29, 2023 | 22:02:PM

This browser does not support the video element.

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) گوجرانوالہ کے سینئر  نائب صدر مستنصر محمود ساہی  نے  پی ٹی آئی  چھوڑنے کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنمائ مستنصر محمود ساہی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ناعاقبت اندیشوں کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا ہے  کہ فوجی تنصیبات میں گھسنا ایک ناقابل برداشت عمل ہے۔

انہوں نے کہا  کہ  میں 9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں  اور اس واقعہ کی وجہ سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

مزیدخبریں