عوام اور مسلح افواج کے تعلق کو کمزور کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، آرمی چیف

May 29, 2023 | 22:10:PM
عوام اور مسلح افواج کے تعلق کو کمزور کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، آرمی چیف
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر افسران سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ عوام اور مسلح افواج کے تعلق کو کمزور کرنے والی بیکار کوششیں کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں افسران سے خطاب کیا، آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں، روایتی و ذیلی اور ففتھ جنریشن وار فیئر پر بات کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوعوام اورپاک فوج میں خلیج پیداکرناچاہتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہونگے،پاک فوج ہمیشہ بہادراورقابل فخرلوگوں کی مقروض ہے،پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ عوام نے اپنی منفردمحبت سے دشمن کے مذموم عزائم کامنہ توڑجواب دیا،عدم استحکام کیلئے اندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کاگٹھ جوڑبے نقاب ہوچکاہے،آرمی چیف نے کہاکہ پاک فوج دنیاکی مضبوط ترین افواج میں سے ایک ہے،اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے پاک فوج کوکوئی نہیں روک سکتا.
آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں جوانوں کیلئے مختلف فلاحی سکیموں کابھی دورہ کیا،آرمی چیف کے کوئٹہ گریژن پہنچنے پرکمانڈرکوئٹہ کورنے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی اہم عہدے دار نے راہیں جدا کر لیں