ترکیہ: رجب طیب اروان کی دوبارہ جیت، شریف برادران کی مبارک باد

May 29, 2023 | 23:24:PM

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کر کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ نواز شریف نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے دوبارہ منتخب ہونے پر ترک صدر اردگان کو مبارک پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے نومنتخب صدر سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ آپ کا دوبارہ انتخاب آپ کی ترکیہ کے عوام سے وابستگی اور مثالی خدمت کا اعتراف ہے، گزشتہ 2 دہائیوں میں آپ کی قیادت میں ترکیہ نے نمایاں ترقی کی ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ کی دانشمندانہ اور بصیرت افروز قیادت میں ترکیہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر اپنا سفر اسی رفتار سے ہی جاری رکھے گا، مجھے یقین ہے کہ ترکیہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن واستحکام کے لئے اپنا اور بھی زیادہ موثر کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف جلد پاکستان آ کر انتخابات کو لیڈ کریں گے: عطاء تارڑ

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان خصوصی تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے میں آپ کی ذاتی وابستگی باعث تقویت اور اطمینان ہے، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مظبوط بنانے کےلئے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم پر کاربند ہیں،  دونوں ممالک کی اعلی سطح سٹریٹیجک کوآپریٹو کونسل کے ساتویں اجلاس کے جلد انعقاد کے خواہاں ہیں،  اجلاس میں شرکت کےلئے آپ کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کے لئے چشم براہ ہوں، آپ کی آمد دونوں برادر ممالک کی کثیرالجہتی شعبوں میں سٹریٹیجک شراکت داری کے مزید فروغ کا باعث ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بطور  صدرمسلم لیگ ن بحالی کے لئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہار کیا، صدر اردگان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ صدر اردگان 28 مئی کو الیکشن میں مشترکہ اپوزیشن کو شکست دے کر 52 اعشاریہ 16 فیصد ووٹوں کی برتری سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے: رانا تنویر

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کو دوبارہ صدر منتخب ہونےپر مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میرے بھائی صدر طیب اردگان کو دلی مبارکباد،آپ کی تاریخی فتح ترکیہ کے عوام کی طرف سے آپ کی قیادت میں مسلسل اعتماد اور یقین کی عکاسی کرتی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ صدر اردگان کی قابل قیادت میں ترکیہ ترقی کرتا رہے گا، پاکستان اور ترکیہ برادر ممالک ہیں جو مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ رکھتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں میں ہماری دونوں قوموں اور لوگوں کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔

مزیدخبریں