اسلام آباد: ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات ،وزیرداخلہ محسن نقوی کا نوٹس

May 29, 2024 | 00:45:AM

( اویس کیانی) اسلام آباد اور مارگلہ میں جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات آنے پر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے لیا۔ 

اسلام آباد میں ما رگلہ کی پہاڑیوں کے بعد  متعدد مقامات پر لگنے والی آگ کی وجوہات معلوم کرنے کی تحقیقات  کیلئے وزارت داخلہ میدان میں آگئی ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےنوٹس لیتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعات  کی ایف آئی آرز درج کرانے کی  بھی ہدایت کی۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام  آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا ، آ گ جان بوجھ کر لگائی گئی یا اتفاقیہ و حادثاتی طور پر لگی اس کی  تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، ایک روز میں 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کیلئے فوری کمیٹی تشکیل دی جائے،وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر  چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی پولیس اسلام آباد نے متعلقہ حکام کو ٹاسک دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک بٹن بندکر دیا تو آدھے پاکستان کی بجلی بند ہوجاےگی،علی امین گنڈاپور

مزیدخبریں