مرغی کا گوشت  پھرمہنگا ہو گیا

May 29, 2024 | 09:29:AM
 مرغی کا گوشت  پھرمہنگا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،لاہور میں مرغی کا گوشت 8 روپے مہنگا ہو کر 431 روپے کلو ہو گیا۔

لاہور  میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پرچون میں زندہ مرغی 297 روپے کلو ہو گئی،لاہور میں ہول سیل میں زندہ مرغی286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں گزشتہ 3 ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی،اس ماہ کے پہلے ہفتے میں قیمت میں بڑی کمی کی گئی تھی جس کے بعد گوشت 78 روپے سستا ہو کر 470 روپے کلو ہو گیا تھا۔

فارمی انڈوں کی 237روپے فی درجن قیمت برقرار,انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 6990روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:صرف 7 ہزار روپے دیں،پورا سولر سسٹم لے جائیں،حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

دوسری جانب مرغیوں کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ  میں مسابقتی کمیشن کے پولٹری فیڈ مالکان کونوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے معاملہ مسابقتی کمیشن کو بھجواتے ہوئے 2ماہ میں فیصلےکا حکم دیدیا
جسٹس شجاعت علی خان نے ہائی ٹیک فیڈز و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،مسابقتی کمیشن کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈوکیٹ پیش ہوئے،ایڈووکیٹ ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ مسابقتی کمیشن کی تشکیل مکمل نہیں ، وہ کسی کو نوٹس جاری نہیں کرسکتا، مسابقتی کمیشن کی تشکیل سیکشن 14کے تحت مکمل ہوچکی ، پولٹری فیڈ والوں کی رٹ پٹیشن ناقابل سماعت ہے۔

 جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار اعتراضات مسابقتی کمیشن کے سامنے رکھیں ، عدالت نے وکلاکے دلائل کے بعد درخواست مسابقتی کمیشن کو بھجواتے ہوئے نمٹادی۔