نہ جج،نہ سیاستدان،کالی بھیڑوں کو پیغام،نوازشریف کا مخاطب کون تھا؟

May 29, 2024 | 09:37:AM

Read more!

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف کو چھ سال بعد ایک بار پھر بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن اس بات پر خوشی سے نہال ہے کہ پارٹی صدارت شہباز شریف سے لیکر واپس نواز شریف کو منتقل ہوگئی ہے یوں لگتا ہے کہ چھ سال بعد اپنے کیسز ختم کرانے اور نااہلی کا داغ دھونے کے بعد یہ نواز شریف کی پہلی بڑی کامیابی ہے ۔ آج اس بڑی پیشرفت کے بعد کچھ سوالوں کے جوابات مل گئے مگر کچھ سوالات اور بھی شدت کے ساتھ پردہ فکر سے ٹکرارہے ہیں۔

پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق کا کہنا ہے کہ  یہ واضح ہوگیا کہ نواز شریف ریٹائرمنٹ لینے کو تیار نہیں مگر یہ اب بھی غیر واضح اور مبہم ہے کہ نواز شریف کا نیا بیانیہ آخر ہے کیا یہ واضح ہوگیا کہ نواز شریف ن لیگ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ چکے مگر ن لیگ کی کھوئی ہوئی ساکھ کیسے بحال کریں گے یہ اب بھی نہیں معلوم ۔ یہ درست کے ن لیگ کو آج نواز دیا گیا مگر کیا ملک کو نوازمل پائے گا یہ اب بھی مبہم ہے ۔ آج وزیراوعظم شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت بطور امانت نواز شریف کو لو ٹانے کے موقع پر جہاں مسرت کا اظہار کہا وہیں انھوں نے موجودہ عدلیہ میں چھپی کالی بھیڑوں کی جانب اشارہ بھی کیا اور یہ تاثر دیا کہ جیسے آج حکومت عدلیہ کی جانب سے عمران خان کو ملنے والی سہولت کاری پر شدید پریشان ہے۔
جہاں وزیراعظم پاکستان عدلیہ پر تنقید کررہے تھے اور بتارہے تھے کہ وہ کس قدر دقت میں ہیں وہیں اڈیالہ میں بیٹھا قیدی جیل کا مکین بانی پی ٹی آئی بھی شہباز شریف کی تقریر کے بیشتر حصے پہ حاوی رہا۔پارٹی صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد نواز شریف سے توقع تھی کہ آج وہ کوئی ایسا انقلابی بیانیہ متعارف کرایئں گے کہ ن لیک کی کھوئی ہوئی مقبولیت اور مرے ہوئے گھوڑے میں ایک نئی جان ڈل جائے گی مگر آج بھی نواز شریف کی تقریر ثاقب نثار ہی سے شروع ہوئی اور اپنی ماضی کی کامیابیوں کو گنواتے گنواتے تمام ہوگئی، نواز شریف کی تقریر میں نا تو جنرل باجوہ کا تڑکا تھا اور نا ہی فیض حمید کا زکر بلکہ نشانہ صرف ایک ہی تھا صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی ،نواز شریف کبھی ووٹ کو عزت دو کی بات کیا کرتے تھے انقلاب لانے کا عندیہ دیتے تھے اور مزاحمت کا استعارہ بنے نظر آتے تھے ابھی کل کی بات ہے،لندن سے واپسی اور عام انتخابات کی کیمپین کے دوران نواز شریف کا بیانیہ یکسر تبدیل ہوگیا۔مزید دیکھئے اس ویڈیو میں 

مزیدخبریں