مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ،سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی

من و عن اضافے کابجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت تقریبا35 ارب روپےکا بوجھ پڑے گا

May 29, 2024 | 11:02:AM
مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ،سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)عوام کیلئے بجٹ مہنگائی کا بم بن کر گرے گا،بجٹ کے ساتھ ہی بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے،نیپرا بجلی3 روپے49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

مہنگی بجلی عوام کیلئے مزید مہنگی ہوجائے گی ،سی پی پی اے نےبجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں مانگ رکھا ہے ،نیپرا بجلی3 روپے49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

ضرورپڑھیں:پیٹرول،ڈیزل ایک بار پھر سستا،یکم جون سے 8روپے تک کمی کا امکان

من و عن اضافے کابجلی صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت تقریبا35 ارب روپےکا بوجھ پڑے گا،بجلی کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا،نیپرا نےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی2 روپے84 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی،مارچ2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا گیا تھا۔