جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے، اُس سے متفق نہیں، شاہد خاقان عباسی
گیس ختم ہو رہی ہے، مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے:سابق وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے، اُس سے متفق نہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن کہنا تھا کہ حکومت کامینڈیٹ مشکوک ہو تو ملک نہیں چلاکرتے،ہمیں اس بنیادی معاملات کو درست کرنا پڑے گا ورنہ مشکل آئے گی،سینئر سیاستدان نے کہاکہ میاں صاحب سے 35سال کا تعلق ہے، ذاتی تعلق ہے، رہے گا، میاں صاحب نے بات کردی مہربانیم ان کی بڑائی ہے،میاں صاحب وضع دار آدمی ہیں،ان کاکہناتھا کہ اس سیاست سے متفق نہیں جس کا چناؤ مسلم لیگ ن کیا ہے،عوام کی رائے کے حق میں ہوں،حکومت اتنے دن ہی چلے گی جتنے دن لانے والے چاہیں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کو زیادہ جانتا نہیں ہوں،ایس آئی ایف سی کا مقصد کیا ہے وہ بھی سمجھ نہیں آتا، بحرحال اس کیلئے دعاگو ہوں۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل پی جی کا استعمال اس لئے بڑھ رہا ہے کہ گیس ختم ہو رہی ہے، مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، مسائل کا سب کو علم ہے اب فیصلوں کا وقت ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کے بحران کا سب کو علم ہے مگر بروقت فیصلے نہیں کئے جاتے، پاکستان میں ایک پیٹرول پمپ لگانے میں 3 سال لگ جاتے ہیں، ریفائنری پالیسی 8 سال سے لٹکی ہوئی ہے، شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری افسران سرمایہ کاروں پر اعتماد نہیں رکھتے، وہ ان کو پیسہ بنانے والے سمجھتے ہیں، توانائی کے شعبے کی ڈی ریگولیشن کی ضرورت ہے، گیس کی قیمت یکساں ہونی چاہیے۔