امن دستوں کےعالمی دن پرپاک فوج کا پاکستانی یواین مشن کو خراج تحسین

پاکستانی امن مشنز مشکلات سے گھرے خطوں میں مقامی آبادی کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے،آئی ایس پی آر

May 29, 2024 | 12:16:PM
امن دستوں کےعالمی دن پرپاک فوج کا پاکستانی یواین مشن کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کومنا رہا ہے، پاکستان کا دنیا بھر میں یو این امن مشن میں خدمات انجام دینے والے بہادر مرد و خواتین کو خراج تحسین کرتے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی صنفی مساوات سے متعلق حکمت عملی پر کاربند رہے گا،یونیفارم سروسز میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کے حوالے سے پاکستان اقوام متحدہ کی یونیفارم جینڈر پیرٹی سٹریٹجی پر کاربند رہے گا،پاکستان انٹرنیشنل پیس کیپنگ ڈے پر عالمی امن کے لیے خدمات اور قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن دستوں نے غیر معمولی جرات و بہادری، پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا،تنازعات زدہ علاقوں میں امن کے فروغ اور استحکام کے لیے پاکستانی امن دستوں نے ہمت و لگن کا مظاہرہ کیا۔

ضرورپڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  یورپ کے دورے پرروانہ ،اہم ملاقاتیں کریں گے 

فرض کی ادائیگی کے دوران اب تک 181 پاکستانی پیس کیپرز جان کا عظیم نذرانہ دے چکے ہیں،اقوام متحدہ کے پیس مشنز میں پاکستان کی شمولیت بین الاقوامی امد اور سلامتی سے وابستگی کا اظہار ہے،

پاکستانی امن مشنز مشکلات سے گھرے خطوں میں مقامی آبادی کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔