پی ٹی آئی وکلاء کا عدالت میں خاور مانیکا پر حملہ، تھپڑ مارے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر دھاوا بولتے ہوئے زمین پر گرا دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی جانب سے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں خاور مانیکا نے عمران خان کے خلاف سخت باتیں کیں۔
جس پر کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی خواتین نے شیم شیم کے نعرے لگائے اور ان پر پانی کی بوتلیں دے ماریں اور تھپڑ بھی مارے۔
جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد کمرہ عدالت سے نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان نے خاور مانیکا پر حملہ کردیا، ایک وکیل نے انہیں مکہ مار کر زمین پر گرادیا جبکہ باقی وکلا انہیں مارنے کے لئے پیچھے بھاگے تو خاور مانیکا کے ساتھ موجود وکلا نے انہیں بچاکر بھگاتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔
????????????????خاور مانیکا پر حملہ ۔۔۔ pic.twitter.com/gPtKR2mMdF
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) May 29, 2024
کمرہ عدالت کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور رہا کرو رہا کرو عدلیہ کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج عدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنائے بغیر اپنے چیمبر میں چلے گئے تھے،عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔
یاد رہے کہ 23 مئی 2024ء کو عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر عدالت نے دونوں طرف کے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔