(24 نیوز )مرکزی رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنایا پری پلان کا حصہ ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے بیانات مکمل ہوچکےتھے،آخر میں جج صاحب پر پریشر ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں یہ انصاف نہیں ناانصافی ہے، یہ بنیادی حقوق کے منافی ہے،انصاف کا قتل ہے، یہ وہ کیس ہے جو 2دن میں مکمل ہوچکا تھا،ہمیں ثبوت پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، ہم عدلیہ سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں،بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ خاورمانیکا عدالت کو کہہ رہے تھے مجھے 10منٹ کا وقت چاہیے، عدالت نے خاورمانیکا کو 10منٹ سے زیادہ کا وقت دیا، بیرسٹر گوہر خاور مانیکا نے عدالت میں بہت غیر اخلاقی گفتگو کی ہے۔