بانی پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ، انہیں ملک کیخلاف لانچ کیا گیا:شرجیل میمن

May 29, 2024 | 13:25:PM
بانی پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ، انہیں ملک کیخلاف لانچ کیا گیا:شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ملی ہوئی ہے،  ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی 24 گھنٹے کے اندر تردید نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہیں اُنہیں ملک کیخلاف لانچ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق وزیر اعظم کے خدشات غلط نہیں، میں نے کل وہ باتیں کیں جو بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ ایکسائز میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سب سے بڑا دفتر یہاں ہے، محکمۂ ایکسائز میں سارے کام بائیو میٹرک کے ذریعے ہوں گے،اُنہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سہولتیں بھی فراہم کر رہے ہیں کیونکہ شہریوں کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد سے  ماحول کو سازگار بنانا حکومت کافرض ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم جعل سازی کو روکنے کیلئے رکھا ہے، بائیومیٹرک رجسٹریشن کیلئے آن لائن بکنک بھی کروائی جا سکتی ہے،اُنہوں نے بتایا کہ خواتین کیلئے مخصوص دفتر بنا رہے ہیں تاکہ ان کو بہتر ماحول مل سکے،شہری ٹیکس دیں تاکہ سرکار بہتر کام کر سکے۔