(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ، اداکار عامر خان کی فلم "دنگل" کی ساتھی اداکارہ زائرہ وسیم کے والد انتقال کر گئے۔
بھارتی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے والد کے ہمراہ بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے انکے انتقال کی افسوسناک خبر کا اعلان کیا.
سابقہ اداکارہ کا لکھنا ہے کہ "میرے والد زاہد وسیم انتقال کر گئے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اللّٰہ سے دعا کریں کہ وہ ان کی کوتاہیوں کو معاف کر دے، ان کی قبر کو پرامن بنائے اور انہیں قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے، ان کا آخری سفر آسان بنائیں اور جنت میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔"
زائرہ وسیم کا مزید لکھنا ہے کہ" بے شک ہم اللّٰہ کے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں:بیٹے کے انڈسٹری میں آنےپر میں بہت رویا ، نعمان اعجاز کا اہم انکشاف
یاد رہے کہ بھارتی 23 سالہ سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم شوبز سے کنارہ کشی کرنے سے قبل بلاک بسٹر فلم "دنگل"،"سیکریٹ سپر سٹار" اور "دی سکائی از پنک"میں بہترین اداکاری کا مظاہر کر چکی ہیں,اداکارہ زائرہ وسیم کو آن سکرین بے حد پزیرائی ملی تھی۔
زائرہ نے شونالی بوس کی فلم ‘دی اسکائی از پنک‘ کی ریلیز کے بعد 2019 میں 18 سال کی عمر میں اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا,اس کے بعد سے زائرہ سوشل میڈیا پر پیغام الہیٰ شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔