عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیلی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی

عسکریت پسند تنظیم اسلامی جہاد نے اسرائیلی یرغمال کی ویڈیو جاری کر دی

May 29, 2024 | 14:13:PM

(ویب ڈیسک)فلسطینی عسکریت پسند گروپ اسلامی جہاد نے منگل کے روز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک اسرائیلی یرغمال کو زندہ اور غزہ کی پٹی میں قید دکھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اس ویڈیو میں دکھائے گئے یرغمالی کی شناخت ساشا ترپانوو بتائی ہے، 28 سالہ یر غمالی میں ویڈیو میں 30 سیکنڈ کے لیے عبرانی زبان بولتا دکھایا گیا ہے۔اسلامی جہاد کی جاری کردہ ویڈیو میں یرغمالی کو ایک ٹی شرٹ میں ملبوس دکھایا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فوٹیج کب بنائی گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ یہ یرغمالی روسی نژاد اسرائیلی شہری ہے۔ اسے سات اکتوبر کو  نیر اوز سے اٹھایاگیا تھا اس کے ساتھ اس کی والدہ کو بھی غزہ لے جایا گیا تھا۔ حتٰی کے اس کی دادی اور اس کی گرل فرینڈ بھی شامل تھی۔

تاہم اس کی ساتھی تینوں خواتین کو ماہ نومبر میں ہی رہا کر دیا گیا تھا ، جب اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار چیلنج کر دیا

ابھی تک ایک سو کے لگ بھگ اسرائیلی یرغمالی غزہ میں قید ہیں،  تقریباً پونے آٹھ ماہ کی جنگ کے دوران اسرائیلی فوج اپنی جنگی قوت کے بل بوتے پر ایک بھی یرغمالی رہا نہیں سکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اب تک 36096 فلسطینیوں کو بمباری ، گولہ باری اور فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ جبکہ 80 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں