ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: 4 پاکستانی کھلاڑیوں کی سیمی فائنل تک رسائی

May 29, 2024 | 14:57:PM
ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: 4 پاکستانی کھلاڑیوں کی سیمی فائنل تک رسائی
کیپشن: ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں کی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

سری لنکا کے شہر کینڈی میں جاری ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے 4 کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، چاروں کھلاڑیوں کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، سیمی  فائنل میں پہنچنے والوں میں حور فواد، شایان فاروق، عبدل خان اور عباس امجد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کون جیتے گا؟ سابق انگلش کپتان نے بتا دیا

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت ٹورنامنٹ میں شریک ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ اور ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے اخراجات برداشت کرنے سے انکار کردیا تھا، سیمی فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔