منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی کی شریک ملزمہ  تحریم الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار

May 29, 2024 | 15:44:PM

(ملک اشرف) منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کے شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے شریک ملزمہ  تحریم الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری کا حکم برقرار رکھا۔

منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الٰہی کی شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی، سائرہ انور، راسخ الہیٰ اور زارا الہیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار چیلنج

عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے وفاق کی درخواست کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے متعلق دلائل طلب کرلئے، عدالت نے پیش نہ ہونے پر تحریم الہیٰ کے وارنٹ گرفتاری کے حکم کو برقرار رکھا، 2 رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کی وساطت سے سائرہ انور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

مزیدخبریں