وزیر داخلہ کی ہدایت پر بلٹ پروف پالیسی میں چائنیز کمپنی اور سرمایہ کاروں  کیلئے تبدیلی

May 29, 2024 | 16:31:PM
وزیر داخلہ کی ہدایت پر بلٹ پروف پالیسی میں چائنیز کمپنی اور سرمایہ کاروں  کیلئے تبدیلی
کیپشن: وزیر داخلہ کی ہدایت پر بلٹ پروف پالیسی میں چائنیز کمپنی اور سرمایہ کاروں  کیلئے تبدیلی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بلٹ پروف پالیسی میں چائنیز کمپنی اور سرمایہ کاروں  کیلئے تبدیلی کر دی گئی۔

بلٹ پروف گاڑیوں کے این او سی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ہدایت پر بلٹ پروف پالیسی میں چائنیز کمپنی اور سرمایہ کاروں  کیلئے تبدیلی کر دی گئی ہے، سیپیک پر پروجیکٹس کیلئے درکار گاڑیوں کے این او سی 72 گھنٹوں میں جاری کیے جائیں گے، نان سیپیک پروجیکٹس کیلیے بھی  بلٹ پروف  این او سی 3 دنوں میں جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو سستی ایل پی جی کیوں مل رہی ہے؟ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے وجہ بتا دی

قبل ازیں این او سی کیلئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، چینی انجینئرز اور باشندوں کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلیے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔