آئی ایم ایف کی نئے مالی سال کیلئےساڑھے 4 ارب ڈالر سے زائد کرنٹ اکاونٹ خسارےکے ہدف کی تجویز

May 29, 2024 | 16:44:PM

(24نیوز) آئی ایم ایف نےنئےمالی سال کیلئےکرنٹ اکاونٹ خسارےکاہدف 4 ارب 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالرزتجویز کردیا۔

انٹرنشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)نےآئندہ مالی سال کرنٹ اکاوئنٹ خسارے میں ایک ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،عالمی مالیاتی ادارے کاکہنا ہےکہ رواں مالی سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ مقررہ ہدف سے2ارب 64کروڑ ڈالرزکم رہنےکا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ خسارہ 3ارب ایک کروڑ ڈالرز رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال کیلئےکرنٹ اکاونٹ خسارے کاہدف 5ارب65 کروڑ ڈالرز مقررکیا گیا تھا، گذشتہ مالی سال پاکستان کاکرنٹ اکاونٹ خسارہ 2 ارب23 کروڑ50 لاکھ ڈالرز رہ گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب 48 کروڑ ڈالرز چھوڑ کر گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا سکولوں میں بچوں کو مفت دودھ اور ناشتہ دینے کا اعلان

مزیدخبریں