گندم سکینڈل کی آزاد عدلیہ کے جج سے انکوائری کرائی جائے: اعظم سواتی

May 29, 2024 | 17:11:PM
گندم سکینڈل کی آزاد عدلیہ کے جج سے انکوائری کرائی جائے: اعظم سواتی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے مطالبہ کیا ہے کہ گندم میں جس جس نے ڈاکہ ڈالا،کسانوں کی زندگی کو تباہ کیا، ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آزاد عدلیہ کے جج سے انکوائری کرائی جائے۔

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کئی مرتبہ عدالت میں کہا کہ میڈیا کو اندر آنے دیں تاکہ میرا بیان قوم تک پہنچے، آج میڈیا کو عدالتی کارروائی میں نہیں لایا گیا، حمود الرحمن کمیشن اس لئے بنایا گیا تھا تاکہ ایسی غلطیاں دوبارہ نہ کی جائیں، کمیشن فوج کے خلاف نہیں تھا، ایک آدمی نے اپنی حکومت کو طوالت دینے کے لئے ملک کو دولخت کیا، یحییٰ کو ہماری فوج نے ہٹایا، حمود الرحمن کمیشن، یحیی کی زیادتیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بچوں کو مفت دودھ اور ناشتہ دینے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ فارم 47کے ذریعے قوم کے مجرموں کو مسلط کرنا بڑے غلطی ہے، یہ معاشی قتل ہے،جنہوں نے ملک لوٹا، انہیں فارم 47 کے ذریعے بٹھا دیا گیا، فوج بھی ہماری،ملک بھی ہمارا، طاقتوروں کو دیکھنا چاہیے، جن سے عوام پسند نہیں کرتے ان کو ملک کی باگ دوڑ دینا بڑی غلطی ہے، عوامی مینڈیٹ فارم 45 کے تحت نمائندے پارلیمنٹ کا حصہ بنیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے 9مئی کے ملزم پکڑے جائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم میں جس جس نے ڈاکہ ڈالا،کسانوں کی زندگی کو تباہ کیا ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آزاد عدلیہ کے جج سے انکوائری کرائی جائے، گندم کی موجودگی کے باوجود ناکارہ گندم کس نے منگوائی؟ اس کا تدارک کرنے کے لئے مجرموں کو سزا دینا ضروری ہے، جب ملک میں انصاف ہو گا،عدلیہ آزاد ہو گی تو ملک کی معیشت پھلے پھولے گی، ہم آزاد عدلیہ کے تحت اس ملک اور جمہوری نظام کو چلا سکتے ہیں۔