این اے 47مبینہ دھاندلی کیس؛ایم این اے طارق فضل چودھری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع

May 29, 2024 | 17:52:PM
این اے 47مبینہ دھاندلی کیس؛ایم این اے طارق فضل چودھری کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع
کیپشن: طارق فضل چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)الیکشن ٹریبونل نے این اے 47 سے ایم این اے طارق فضل چودھری کو جواب جمع کرانے کا آخری اور حتمی موقع دے دیا،الیکشن ٹریبونل نے طارق فضل چودھری کو فارم 45 ، 46 ، 47 بیان حلفی کے ساتھ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی آزاد امیدوار شعیب شاہین کی مبینہ دھاندلی کے خلاف پٹیشن  پر الیکشن ٹربیونل جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پانچ صفحات کا تحریری حکم جاری کیا،الیکشن ٹریبونل نے کہاکہ ایم این طارق فضل چودھری نے عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع نہیں کرایا ،آخری اور حتمی موقع ہے فارم 45 ، 46 ، 47 بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں ،عدالت این اے 47 سے لیگی ایم این اے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو پانچ جون تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی