وزیر تعلیم پنجاب کا 30ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان 

May 29, 2024 | 18:01:PM

(24نیوز)بے روز گار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،صوبائی وزیر تعلیم  نے گرمی کی چھٹیوں میں پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہاہے کہ سرکاری سکولوں میں بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں،ضرورت کو دیکھتے ہوئے گرمی کی چھٹیوں میں 20 سے 30 ہزار اساتذہ رکھے جائیں گے، صوبائی وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ باقی اساتذہ کی شارٹیج ریشنلائزیشن کے ذریعے پوری کی جائے گی،کوشش ہے کہ بھرتیوں کا عمل گرمی کی چھٹیوں میں مکمل کرلیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

مزیدخبریں