ٹریبونلز کی تشکیل کیلئے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری 

May 29, 2024 | 18:31:PM

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ  نےٹریبونلز کی تشکیل کیلئے سلمان اکرم راجہ کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر 26 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک ہفتے میں6 ججز کا بطور الیکشن ٹریبونل تقرر کرے،عدالت نے ٹریبونل کو کیسز مارک کرنے کے بارے میں الیکشن کمیشن کے اختیار کا نوٹیفکیشن  کالعدم قرار دے دیا ۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز سے مترادف ہے، الیکشن کمیشن چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے نامزد کردہ ججز کو بطور ٹریبونل تعینات کرنے کا پابند ہے،اگر چیف جسٹس  کسی جج کے نام کو واپس لے لیتے ہیں  تو الیکشن کمیشن اس جج کا تقرر مت کرے،فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدالتی حکم کے باوجود الیکشن ٹربیونل کا تقرر نہ کرے توہائیکورٹ آفس اس معاملے کو چیف جسٹس کے سامنے پیش کرے،الیکشن ٹریبونل کے معاملے میں، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو الیکشن کمیشن سے برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 30ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

مزیدخبریں