(ایاز رانا) روپے کی قدر میں ایک بار پھر سے کمی ہونے لگی، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کا اضافہ ہوا، انٹربنک میں امریکی ڈالر کی قیمت 278 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول سے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی
واضح رہے کہ آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 16 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا، خیال رہے کہ پیر کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 681 پوانٹس کی کمی سے کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس 75 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا، 100 انڈیکس 74ہزار 836 کی سطح پر بند ہوا، کاروبار کے دوران 16 ارب روپے مالیت کے 40 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔