رؤف حسن حملہ کیس: تفتیشی ٹیم نے 2 کلو میٹر کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کر لی

May 29, 2024 | 18:47:PM

(فرزانہ صدیق) رؤف حسن حملہ کیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کے 2 کلو میٹر اطراف کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کر لی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن حملہ کیس میں  اہم پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نے 2 کلو میٹر تک کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کر لی ہے، خواجہ سراؤں نے کالے رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی، خواجہ سرا گاڑی پر سوار ہوکر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، حملہ آوروں کی تفتیش کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں رکھنے کی کوشش کون کر رہا ہے؟ رؤف حسن نے الزام عائد کر دیا

تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی کے مکمل روڈ کی تفتیش جاری ہے، پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی چھان بین جاری ہے۔

مزیدخبریں