میٹرک بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار اتوار کو پرچہ لیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ہونے والے امتحانات میں پہلی بار اتوار کے روز پرچہ لیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے میٹرک بورڈ نے پہلی بار پرچہ اتوار کو پرچہ شیڈول کرکے تاریخ بدل دی جماعت نہم اور دہم کا پرچہ روز لیا جائے گا، 28مئی کو عام تعطیل کے باعث ملتوی ہونے والا پرچہ 2جون کو لیا جائے گا، نہم جماعت کا ملتوی ہونے والا اردو کا پرچہ اتوار کے روز لیا جائے گا۔
ناظم امتحانات میٹرک بورڈ خالد احسان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یکم جون سے انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں،بیک وقت میٹرک اور انٹر کے امتحانات لینا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ صبح کی شفٹ میں نہم جماعت سائنس گروپ کا ارد و لازمی کا پرچہ لیا جائے گا، دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ دہم جماعت کا عربی، فارسی ، حسابات خانہ داری کے پرچے لئے جایینگے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم پنجاب کا 30ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان