حیدر آباد؛شدید گرمی کے باعث2پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے

May 29, 2024 | 19:20:PM

 (محمد حسین)حیدرآباد کی شدید گرمی جان لیوا ثابت،تین روز کے دوران 2پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں تعینات اہلکار رضوان شیخ گرمی کے سبب انتقال کرگیا،دو روز قبل قاسم آباد تھانے کا اے ایس آئی بھی گرمی سے متاثر ہوکر چل بسا تھا،پولیس نے اے ایس آئی کی موت ہارٹ اٹیک قرار دی تھی،پولیس کے اعلی افسران نے جوانوں کو گرمی سے بچانے کا کوئی بندوبست نہیں کیا،ترجمان پولیس کا کہناتھا کہ رضوان کی موت ہیٹ سٹروک کے سبب نہیں ہوئی گزشتہ رات انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 30ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

مزیدخبریں