(عثمان خان)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملے پر فارمولا طے پا گیا،حکومت چیئرمین پی اے سی بھی سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن 12، پی ٹی آئی کو 9 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی،پیپلز پارٹی کو 7 ،جے یو آئی کو ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ملے گی،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو 2،ق لیگ اور بی اے پی کو ایک ایک قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں خالی نشستوں کی وجہ سے تین قائمہ کمیٹیاں خالی رہیں گی،جس پارٹی کو نشستیں ملیں گی، کمیٹی کی سربراہی بھی اسی جماعت کو ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو بڑی کامیابی مل گئی