علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ریونیو اتھارٹی کا اجلاس، فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا

May 29, 2024 | 19:53:PM

(عامر شہزاد) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، کابینہ اراکین،  انتظامی سیکرٹریز اور دیگر بورڈ ممبران کی موجود گی میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ رواں مالی سال کیلئے ریونیو اتھارٹی کو 35 ارب روپے ریونیو کا ٹارگٹ ملا تھا،ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران اب تک 37 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کر لیا ہے، اجلاس میں صوبائی حکومت کی آمدن بڑھانے کیلئے ریونیو اتھارٹی کے اقدامات ، کامیابیوں اور دیگر امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے دوران اتھارٹی کے لیے 47 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر  کیا گیا جبکہ نئے مال سال کیلئے ریونیو اتھارٹی کے بجٹ تخمینہ جات کی بھی منظوری دیدی گئی ،فورم نے ریونیو اتھارٹی کے مختلف مجوزہ ریگولیشنز کی بھی مشروط منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ پختونخواعلی امین گنڈاپور  نے کہا کہ ٹیکس کے جملہ معاملات میں شفافیت اور استعداد کو بڑھانے کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے، ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں ان علاقوں کو پہلی ترجیح دی جائے جہاں سے زیادہ ریونیو اکھٹا ہوتا ہے، ریونیو اتھارٹی کی استعداد کار کو بڑھانےاورخالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کی کوشش ہے بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں رکھا جائے ، رؤف حسن کا الزام

مزیدخبریں