پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

May 29, 2024 | 20:03:PM

(24 نیوز) پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہو گئے۔

 پاکستان اور کیریبین جزیرے کے ملک سینٹ لوشیا نے آج باقاعدہ طور سفارتی تعلقات کا آغازکر دیا، سفارتی تعلقات کا باقاعدہ آغاز نیو یارک میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں کیا گیا، تقریب میں پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کی، سینٹ لوشیا سے ان کی اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مینیسا ریمبلی نے اپنے ملک کی نمائندگی کی، منیر اکرم اور مینیسا ریمبلی نے اپنے اپنے ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے.

یہ بھی پڑھیں: رؤف حسن حملہ کیس میں بڑی پیشرفت،تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ اہم ویڈیو لگ گئی

پاکستان اور سینٹ لوشیا دونوں کثیرالجہتی فورمز بشمول دولت مشترکہ میں تعاون کر رہے ہیں, ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیرن سیمی, جن کا تعلق سینٹ لوشیا سے ہے، ایک اعزازی پاکستانی شہری بھی تھے, تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل نمائندہ منیر اکرم , عثمان جدون، سفارتی مشن کےحکام نے بھی شرکت کی۔

مزیدخبریں