پی آئی اے ملازمین کیلئے لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ

May 29, 2024 | 21:19:PM
پی آئی اے ملازمین کیلئے لازمی سروس ایکٹ 1952 نافذ
کیپشن: پی آئی اے طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)قومی ایئر لائن پی آئی اے میں ملازمین کے لازمی سروس ایکٹ 1952 کا نفاذ کردیا گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کیلئے نافذ کیا گیا ہے،لازمی سروس ایکٹ کے تحت کوئی ملازم کام سے منع نہیں کرسکے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کام  چھوڑ کریونین سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی ہوگی،لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال کی قید با مشقت کی سزا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی