بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’سس کٹنی ٹو‘ بھی عید پر ریلیز ہو گی

May 29, 2024 | 21:49:PM

(24 نیوز) بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ’سس کٹنی ٹو‘ بھی عید کی فلمی دوڑ میں شامل ہو گئی.

فلم کو پاکستانی تقسیم کار ادارے ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستان میں ریلیز کرنے کے حقوق حاصل کر لئے ہیں، فلم کی کاسٹ میں انیتا دیوگن، نرمل رشی، کرمجیت انمول، ہربی سانگھا اور گرپیت گھوگھی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم کو بشرط سنسر عید قربان پر سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی، فلم کے حقوق حاصل ہوتے ہی فلم کو آئندہ چند روز میں این او سی کے لئے اپلائی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں