شوگرایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد پراتفاق ہوگیا

May 29, 2024 | 22:35:PM

(وقاص عظیم)ملک سے اضافی چینی کی برآمدکیلئے راہ ہموار ہونے لگی،شوگرایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد پراتفاق ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد کا فیصلہ حکومت کے اندر مشاورت کےبعد کیا جائے گا،شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی برآمد کے حق میں ہے،شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کر رکھا ہے،شوگر ملزمالکان نےپہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرصنعت و پیداوارکی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کرشنگ سیزن 2023-24میں چینی کےمجموعی سٹاک کاجائزہ لیا گیا،چینی کے دستیاب ذخیرے، پیداوار اوربرآمد کے حوالے سےجائزہ لیا گیا،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمدکاجائزہ لینے کےاحکامات جاری کئے تھے،مقامی ضروریات پوری ہونےکی شرط پرچینی ایکسپورٹ کا فیصلہ ہوگا،برآمد کی اجازت پرچینی کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا،برآمدکی اجازت کو مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں استحکام سے مشروط کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ کس تاریخ کو ہونے کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

مزیدخبریں