بانی پی ٹی آئی کا بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنس ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے:حنیف عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نےعمران خان کے بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنس کو ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ قرار دیا۔
لیگی رہنمااور قومی اسمبلی کے رکن حنیف عباسی نے کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی کا بیان اور ترجمانوں کی پریس کانفرنسں ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے،یہ حملے سے پہلے ایک بار پھر ذہن سازی کررہے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں روزانہ جھوٹی کہانیاں پھیلانے کا مقصد عمران خان کیلئےاین آر او کا حصول ہے ،بانی پی ٹی آئی اور ان کے ترجمان سیاسی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر جیل میں مزے سے سائیکل چلا رہا ہے، دیسی مرغیاں کھا رہا ہے، ترجمان باہر آکر مظلومیت کے ڈرامے کرتے ہیں ،دوسروں کو کال کوٹھڑیوں میں رکھنے والا خود شاہانہ طریقے سے جیل میں تمام سہولیات سے محضوض ہو رہا ہے ،اعلیٰ مثالیں دینے والا گھڑی چوری، 190 ملین پاﺅنڈ، 460ارب کے ڈاکے، سائفر اور عدت کا حساب دینے سے کیوں بھاگ رہا ہے ؟
9 مئی کریں گے تو مقدمہ تو بنے گا، خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچیں گے تو مقدمہ تو بنے گا ،اسٹیبلشمنٹ بات نہ کرے توحملہ، عدالت بلائے تو جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ، شہداءکی یادگاروں ، قومی تنصیبات پر حملہ، اوئے زیبا جج کہنے والے آج عدلیہ کے محافظ بن گئے ہیں، سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والے اور باضمیر ججوں کے خلاف جھوٹے ریفرنس بنانے والے کس منہ سے عدلیہ کے خودساختہ ترجمان بن گئے ،عدالتی احاطے میں مارکٹائی، تشدد اور گالی کا بھی کوئی نوٹس ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کااجلاس 3 جون کو طلب