نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر کل سماعت ہو گی

May 29, 2024 | 23:10:PM
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر کل سماعت ہو گی
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں کل سماعت ہو گی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔

بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے پیش ہوں گے،گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے سماعت براہ راست دکھانے کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت، ایران نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی