سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی کی ہمشیرہ کے گھرلاکھوں کی ڈکیتی

Nov 29, 2020 | 00:39:AM

(24 نیوز)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو 40 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ماسک پہنے ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ 5ماسک پہنے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے گھر کی مکمل تلاشی لی اور 40تولہ طلائی زیورات، 5لاکھ روپے و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق 2 ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی لے گئے، مشتاق غنی کے بھانجے نے اندراج مقدمے کیلئے تھانہ نواں شہر کو درخواست دےدی ہے۔پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں