دنیا بدل گئی۔۔۔ سونے کا ہوٹل تعمیر

Nov 29, 2020 | 10:51:AM
دنیا بدل گئی۔۔۔ سونے کا ہوٹل تعمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں 20 کروڑ ڈالر کی لاگت سے سونے کا ایک ہوٹل بنایا گیا ہے، ہوٹل کی عمارت کو باہر سے آراستہ کرنے کے لئے سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں بنائے جانے والے ہوٹل کا ساز و سامان بھی سونے سے تیار کیا گیا ہےجبکہ ہوٹل آنے والوں کو جو کھانا پیش کیا جاتا ہے اس میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ہوٹل ویت نام کے ایک ڈیولپر نے تعمیر کیا ہے جو 25 منزلوں پر مشتمل ہے، ہنوئی میں تعمیر شدہ اس پُر تعیش ہوٹل میں گولڈ پلیٹڈ ٹائلز کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔

یہ دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل ہے، جہاں ایک رات کے قیام کا معاوضہ 250 امریکی ڈالر ہے۔