فیصل آباد میں قانون دانوں کی قانون شکنی !!!

Nov 29, 2020 | 11:44:AM

(24نیوز) پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں قانون  دانوں نے  قانون کی دھجیاں بکھیردیں، ووٹوں کی گنتی کے دوران وکلا ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں فیصل آباد کے ضلع کچہری میں ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔جہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اور ووٹوں کی گنتی کے دوران امیدواروں کے حامی سرعام  ہوائی فائرنگ کرکے قانون کا مذاق اڑاتے رہے۔وکلا کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے کئی گھنٹے جاری رہا ۔ پولیس اہلکاروں کے گشت کے دوران بھی وکلا نے چیمبرز کی چھتوں پر چڑھ کر فائرنگ کی۔

مزیدخبریں