افغانستان میں 10 امریکی فوجی اڈے بند

Nov 29, 2020 | 11:45:AM
افغانستان میں 10 امریکی فوجی اڈے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز:افغانستان میں طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد 10 امریکی فوجی اڈے بند کردیئے گئے ہیں۔

 امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فروری میں طالبان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد افغانستان بھر میں اپنے 10 اڈوں کو بند کردیا۔  اڈوں کا بند ہونا معاہدے میں بیان کردہ امریکی فوجیوں کے افغانستان سے مکمل انخلا کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کچھ فوجی اڈوں کو مکمل طور پر افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا گیا جبکہ دیگر اڈوں کو خالی کردیا گیا لیکن انہیں اس حالت میں چھوڑا گیا ہے کہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر وہ ان کا دوبارہ قبضہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں کوئی رپورٹ نہیں دی گئی کہ خالی کیے گئے ہر اڈے میں کتنا سامان چھوڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر چھوڑنے سے 15 دن قبل جنوری تک فوجیوں کی تعداد اندازا 5 ہزار سے اڑھائی ہزار تک لانے کا منصوبہ ہے۔اس حوالے سے ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ انخلاء کے حکم کے باوجود امریکی 'افغان فورسز کے دفاع میں طالبان پر فضائی حملوں کی صلاحیت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے جبکہ امریکی فوجیوں کے پاس داعش کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت بھی برقرار رہے گی۔