پنجاب بار کونسل الیکشن: حکومتی حمایت یافتہ گروپ کامیاب

Nov 29, 2020 | 12:02:PM
 پنجاب بار کونسل الیکشن: حکومتی حمایت یافتہ گروپ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز:  پنجاب بار کونسل کے  الیکشن میں حکومت کا  حمایت یافتہ گروپ کامیاب ہو گیا ہے،عاصمہ جہانگیر اور لطیف کھوسہ گروپ کے حمایت یافتہ غلام عباس نسوانہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق بار کونسل کے انتخابات میں رانا آصف سعید ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دونوں امیدواروں کو وفاقی حکومت کے ہم خیال گروپ کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے اعظم نذیر تارڑ گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔ رانا آصف سعید نے 56، غلام عباس نسوانہ نے 55 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ حامد خان گروپ کی غزالہ خان اور مشتاق موہل کو شکست کا سامناکرنا پڑا، غزالہ خان 20 ووٹ حاصل کر سکیں۔

یاد رہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین رانا آصف سعید پیپکو اور این ٹی ڈی سی کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں۔