علی قاسم گیلانی کو فوری رہا کیا جائے ، شیری

Nov 29, 2020 | 12:22:PM
علی قاسم گیلانی کو فوری رہا کیا جائے ، شیری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز:  پیپلزپارٹی کی نائب صدرشیری رحمٰن نے پنجاب پولیس سے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن نے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی قاسم گیلانی پر بہیمانہ تشدد  افسوسناک واقعہ ہے، علی قاسم گیلانی کو قید کر کے کسی کو ملاقات بھی نہیں کرنے دی جا رہی۔

 
انہوں نے کہا  پولیس افسران واٹس ایپ پر موصول ہونے والی ہدایات پر کام کے بجائے آئین کی پاسداری کریں۔شیری رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف ریاستی طاقت استعمال کرنے سے باز آئے، وفاقی وزیر نے کل سکھر میں جلسہ کیا، حکومت کا دہرا معیار قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت کورونا وائرس کے نام پر اپوزیشن کو نشانہ بنا رہی ہے۔


یادرہے کہ ملتان میں گرفتار کئے گئے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کو ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے ایک ماہ کے لیے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کی جانب سے علی قاسم گیلانی کی گرفتاری کے سلسلے میں جاری  مراسلے کے مطابق علی قاسم گیلانی نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، علی قاسم گیلانی سٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اسکی اجازت نہیں ہے۔