خیبرپختونخوا:ایس اوپیز کی خلاف ورزریاں: 10 لاکھ روپے کے جرمانے

Nov 29, 2020 | 12:27:PM

  (24نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بڑھنے پر انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دس دنوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر  میں شدت، خیبر پختونخوا میں کیسزاور اموات  کی تعداد بڑھنے لگی۔ پشاور میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بازاروں ، مارکیٹیوں،دکانوں ،شاپنگ مالز میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیا گیا۔کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں دکانداروں ،مارکیٹیوں اور بازاروں میں کارروائیاں اچھا اقدام ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو بھی بھاری جرمانہ کرنا چاہیئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس اوپز کی خلاف ورزی پر گزشتہ دس دنوں میں 10 لاکھ جرمانے اور 26 سو دکانوں کو بند کیا گیا، 80 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں ،کارروائیوں کا مقصد بے جا تنگ نہیں کرنا بلکہ کورونا وباء سے بچانا ہے۔

مزیدخبریں