24 نیوز:سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری منگنی کی جعلی ویڈیو وائرل ہونے پر برس پڑیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر میری منگنی سے منصوب کرکے ایک ویڈو وائرل کی گئی ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے بختاور کی منگنی کی جعلی ویڈیو وائرل کی تھی۔ بعد ازاں صارف نے ویڈیو ڈیلیٹ کی اور معافی بھی مانگی۔ سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو کا وائرل ہونا عام ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ 27 نومبر کو بلاول ہاؤس میں بختاور اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر بختاور بھٹو زرداری نے ہلکےگلابی رنگ کاجوڑا زیب تن کیا، بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی۔
بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی قرنطینہ میں ہونے کے باعث آن لائن بہن کی منگنی میں شریک ہوئے، تقریب کے دوران آن لائن بلاول کو بہنیں مسلسل تقریب کے مناظر دکھاتی رہیں۔