کینسرمیں مبتلا ننھے بچے کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری

Nov 29, 2020 | 13:23:PM
کینسرمیں مبتلا ننھے بچے کی پولیس افسر بننے کی خواہش پوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی پولیس نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی پولیس افسر بننے کی خواہش کو پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں سماجی تنظیم کی درخواست پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔کراچی پولیس نے میک آ وش فاونڈیشن کی جانب سے کینسر کے مریض بچے کی خواہش کو عملی جامہ پہنایا ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ننھے حسنین کو اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ آف پولیس کا رینک لگایا اور  پولیس محکمے میں خوش آمدید کہتے ہوئے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔بعدازاں کراچی پولیس چیف نے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے والے بہادر محمد حسنین کو تعریفی سند اور کیش انعام سے بھی  نوازا  ۔

اے ایس پی حسنین نےدورن ڈیوٹی  اسٹریٹ کرائم کی واردات کو بھی ناکام بنایا اور دو ملزمان کو گرفتار کیا ۔واضح رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا 14 سالہ محمد حسنین نے پولیس افسر بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا