ہائے ٹھنڈ۔۔۔سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Nov 29, 2020 | 13:23:PM

 (24نیوز)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نومبر کے مہینے میں سردی ہونے کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 اعشاریہ 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 2010ء میں کراچی میں درجۂ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر میں سب سے کم درجۂ حرارت 7 اعشاریہ 4 ڈگری درجہ حرارت 1986ء میں ریکارڈ ہوا تھا۔

موسم

مزیدخبریں