یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج

Nov 29, 2020 | 14:16:PM

 (24نیوز)ملتان میں پابندی کے باوجود ریلی نکالنے،اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور کنٹینرز ہٹانے پر سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے 30 کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں سمیت 400 کے قریب افراد کو مقدمات میں نامزدکردیاہے۔

 واضح رہے کہ گرشتہ روز گرفتار ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے علی قاسم گیلانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوفہ کی سیاست سے مدینے کی ریاست نہیں بن سکتی۔

مزیدخبریں