"ملتان سے لوگ نہیں ملےتو سندھ سےکرائے پرمنگوارہےہیں"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ملتان سے لوگ نہیں ملے تو سندھ بھر سے کرائے پر لوگوں کو بھجوایا جانے لگا ہے، عوام ان کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کر چکے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے پی ڈی ایم کے ملتان میں کل ہونے والے جلسے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور جلسے کے بعد ان کی عوامی حیثیت کھل کر سامنے آ چکی۔ یہ اب سندھ سے لوگوں کو کرائے پر ملتان بھجوا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ، کھانا، دیہاڑی ملے گی کورونا کی پرواہ نہیں کرنی۔
ریجیکٹڈ پیپلزپارٹی کو ملتان سے عوام نہ مل سکی تو سندھ بھر سے کرائے پر لوگوں کو بھجوایا جارہا ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 29, 2020
ٹرانسپورٹ،کھانا،اخراجات،دھاڑی ملے گی کرونا کی پرواہ نہیں کرنی ہے
پشاور جلسہ کے بعد ان کی عوامی حیثیت کھل کر سامنے آ چکی۔عوام ان کو اور ان کے ملک دشمن ، PRO-NRO بیانیے کو مسترد کر چکے pic.twitter.com/Ql9B5PrAll
واضح رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں ٹھن گئی ہے، ملتان میں پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 40 سیاسی کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کو 30 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔